نوبل امن انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کی سونیا گاندھی سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نوبل امن انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی جنہوں نے ان کی تنظیم ’’بچپن بچاؤ آندولن‘‘ کے کام کی سراہنا کی۔ ستیارتھی نے اہلیہ سمیدھا اور تنظیم کے دیگر قائدین کے ہمراہ سونیا گاندھی سے ان کی 10 جن پتھ رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ستیارتھی نے ملک میں بچوں کے تحفظ کی اس تحریک میں سونیا گاندھی سے تعاون کی درخواست کی۔ صدر کانگریس نے نوبل امن انعام کیلئے ان کے انتخاب پر مبارکباد دی اور تیقن دیا کہ وہ شخصی اور پارٹی سطح پر ان کی تنظیم کی ممکنہ تائید کریں گی۔