اسلام آباد۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورۂ نیویارک کے موقع پر ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم نے ایسی کسی ملاقات کی خواہش نہیں کی اور ہمیں کوئی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف ، صدر امریکہ براک اوباما سے بھی ملاقات نہیں کریں گے کیونکہ دونوں قائدین ایک ہی وقت نیویارک میں موجود نہیں ہوں گے، تاہم وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر 6 یا 7 سربراہان مملکت سے ملاقات کرنے والے ہیں۔