اسلام آباد ، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے اور جمعہ کو سالانہ سیشن سے خطاب کریں گے۔ سرکاری اسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان نے کہا کہ وزیراعظم چہارشنبہ کو امریکہ کیلئے روانہ ہوں گے تاکہ یو این جنرل اسمبلی اسمبلی سیشن کو مخاطب کرسکیں۔ حکومت نے نواز شریف کی نیویارک میں سرکاری مصروفیات کے تعلق سے کچھ نہیں کہا ہے لیکن وہ توقع ہے دنیا میں برقراری امن سے متعلق اقوام متحدہ پیانل کی ایک میٹنگ کی مشترک صدارت کریں گے۔نواز شریف کو وطن میں اپوزیشن بالخصوص عمران خاں سے سخت سیاسی مزاحمت کا سامنا ہورہا ہے۔