نواز شریف کے پوتے کا حفظ قرآن مکمل

اسلام آباد ۔ /12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیڈر میاں محمد نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز شریف کے بیٹے زید حسین نواب نے حفظ قرآن مکمل کرلیا ہے ۔ انہوں نے حال ہی میں کہا کہ اللہ تعالیٰـ کے فضل و کرم سے ماں باپ کی دعاؤں سے میں قرآن پاک مکمل حفظ کرلیا ہے ۔ اپنے ٹوئیٹر پیام میں زید حسین نواز نے کہا کہ میری دادی جان (مرحومہ بیگم کلثوم نواز شریف) نے میرے حق میں بہت دعائیں کی تھیں ۔ ان کی دعاؤں سے میں آج اپنی منزل کو پہونچا ہوں ۔