نواز شریف کے مابقی دو معاملات کی بھی عدالت میں سماعت

اسلام آباد ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت عالیہ نے حکام کو ہدایت کی ہیکہ سابق وزیراعظم نواز شریف جو اس وقت جیل میں ہیں، انہیں بدعنوانیوں کے دیگر دو معاملات کی سماعت کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے۔ جج ارشد ملک کی احتسابی عدالت نے بدعنوانیوں کے دو معاملات فلیگ شپ انویسٹمنٹ کیس، العزیزیہ اسٹیل ملز اور ہل مٹیل اسٹلیشمنٹ کیس کی جو تمام نواز شریف کے خلاف ہیں، کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاریہ ہفتہ سماعت کی تھی۔ تاہم نواز شریف کی درخواست پر آج اس کیس کی سماعت دیگر جج کو منتقل کی گئی ہے۔ یاد رہیکہ گذشتہ سال نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف بدعنوانیوں کے تین معاملات درج کروائے گئے تھے جبکہ 68 سالہ نواز شریف، ان کی 44 سالہ بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر بالترتیب دس، سات اور ایک سال کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ انہیں راولپنڈی کی آڈیالا جیل میں رکھا گیا ہے۔ نواز شریف نے 16 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ان کی گرفتاری اور سزاء دیئے جانے کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا جسے عدالت نے منظور کرلیا۔