اسلام آباد ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر نامزد برائے پاکستان گوتم ہیچ بمبی والے نے آج وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی عہدیدار سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے سفیر کے رول کی ستائش کی۔ بیرونی امور پر وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی معاون سید طارق فاطمی نے ہندوستانی سفیر کا خیرمقدم کیا اور ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی۔ دونوں نے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔