نواز شریف کی نااہلی پر عمران خان کی نماز شکرانہ

اسلام آباد۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی عدالت عظمی کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل جب کہ پوری شریف فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔خبر ملتے ہی بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔