نواز شریف کی نااہلیت کا کیس، سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

اسلام آباد ، 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سپریم کورٹ نے آج اس عرضی کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی، جس نے وزیراعظم نواز شریف کو مخالف حکومت احتجاجیوں کے ساتھ مفاہمت کیلئے آرمی کو ثالثی کرنے کی تاکید کرنے کے بارے میں پارلیمنٹ سے مبینہ طور پر دروغ گوئی سے کام لینے پر نااہل قرار دے دیا جائے۔ فاضل عدالت کی تین جج والی بنچ نے جس کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ ہیں، اس معاملے کی سماعت کو وقت کی کمی کے سبب جمعرات تک ملتوی کردیا۔