نواز شریف کی مابقی دو معاملات میں ایک بار پھر عدالت میں پیشی

اسلام آباد ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سپریم کورٹ نے احتسابی عدالت کو حکم دیا ہے کہ جیل کی سزاء کاٹ رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بدعنوانیوں کے مابقی دو معاملوں کی سماعت اندرون دو ہفتہ مکمل کرلی جائے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 68 سالہ قائد العزیزیہ ملز اور ہل میٹل اسٹبلشمنٹ معاملات میں ملوث پائے جانے پر سماعت کیلئے حاضر ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ نے احتسابی عدالت کے جج محمد ارشد ملک کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ اس کیس میں پیشرفت ہونے کی رپورٹ ایک اپیکس عدالت کو ہفتہ واری بنیاد پر پیش کرے۔