اسلام آباد۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج سیول اور فوجی سربراہوں کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرتے ہوئے سرحدی کشیدگی کا جائزہ لیا۔ خط قبضہ پر ہندوستان کے ساتھ جاری کشیدگیوں کو اور مختلف سکیورٹی مسائل پر غوروخوض کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں کے علاوہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجی اُمور سرتاج عزیز بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔