اسلام آباد ۔ 30ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم نوازشریف آج شام سعودی شہر جدہ کے بجائے ریاض جائیں گے۔ نوازشریف اور شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آج ملاقات کا امکان ہے۔سعودی ولی عہد سے ملاقات کے علاوہ شریف برادران ریاض میں دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پہلے ہی سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف سعودی عرب میں مسلم دنیا کے مسائل پر بات کریں گے ،ملکی معاملات پر نہیں۔