اسلام آباد ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے سیاستدان بننے والے عمران خان نے کہا ہیکہ نواز شریف سے ان کے دورہ ہندوستان کے دوران اسکولی بچہ جیسا برتاؤ کیا گیا اور فولاد کی صنعت کے ایک بڑی ہندوستانی شخصیت کے وطن کو ان کے دورہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستانی وزیراعظم کی غلط ترجیحات کی عکاسی ہوتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چیرمین عمران نے استفسار کیا کہ نواز شریف، سجن جندال کے وطن کو اپنے تاجر فرزند حسن نواز کے ساتھ کس طرح ایسے وقت دورہ کرسکتے ہیں
جبکہ یہ واضح طور پر تضاد مفاد کا معاملہ بنتا ہے۔ عمران نے نشاندہی کی کہ کوئی بھی مغربی جمہوری لیڈر عہدہ پر رہتے ہوئے بزنس نہیں کرتا ہے کیونکہ یہ واضح طور پر مفاد کا تضاد ہوتا ہے۔ عمران نے کہا کہ نئی دہلی میں فولادی تاجر شخصیت کے مکان پر چائے کیلئے جانا جبکہ وہ حریت قائدین سے ملاقات کیلئے وقت نہیں نکال سکے، وزیراعظم نواز شریف کی غلط ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے۔ یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ حریت کانفرنس کے نمائندوں سے ملاقات نہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کشمیر پر مفاہمتی اقدام کیا ہے۔