نواز شریف کو نریندر مودی کا فون وزیر اعظم ہند کو اوباما نے ترغیب دی : سرتاج عزیز

سرینگر 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان کے خارجی امور کے مشیر سرتاج عزیز نے آج کہا کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو فون کئے جانے اور معتمد خارجہ جئے شنکر کو اسلام آباد روانہ کرنے کے فیصلے کے پس پردہ صدر امریکہ بارک اوباما کی ترغیب ہے ۔ طارق عزیز کا ایک اخبار نے یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا ہے ۔ عزیز نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ صدر امریکہ بارک اوباما نے نریندر مودی کو ترغیب دی تھی اور دوسروں کو بھی انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ وہ پاکستان سے بات چیت کریں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کشمیر کے کچھ داخلی حالات بھی ایسے ہیں جن کی وجہ سے بات چیت کی سمت توجہ کی گئی ہے ۔ ہندوستان نے اپنے معتمد خارجہ کو اسلام آباد روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دونوں معتمدین خارجہ ہند ۔ پاک بات چیت کے احیاء کے ایجنڈہ پر تبادلہ خیال کرینگے اور یہ تعین کرینگے کہ بات چیت کب ہوسکتی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جہاں سے بات چیت رکی تھی وہیں سے آگے بڑھانے کے تعلق سے فیصلہ کیا جائیگا ۔ سرتاج عزیز نے صدر امریکہ بارک اوباما کے حالیہ دورہ ہندوستان کا حوالہ بھی دیا ہے ۔