نواز شریف کو نااہل قرار دینے اپوزیشن کا مطالبہ

اسلام آباد ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور ان کے چار رشتہ داروں کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دینے کی خواہش کرتے ہوئے آج ایک درخواست دائر کی گئی۔ اپوزیشن پاکستان پیپلز پارٹی نے ان تمام کی جانب سے اپنی دولت کا انکشاف نہ کرنے پر یہ درخواست دائر کی۔ پارٹی کے سردار لطیف کھوسہ اور فیصل کریم کندی نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہیکہ نواز شریف ان کے بھائی اور چیف منسٹر شہباز شریف وزیرفینانس اسحاق ڈار اور نواز شریف کے داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) سردار اور ان کے بھتیجے حمزہ شہباز کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہیکہ یہ سب کرپشن میں ملوث ہیں لہٰذا وہ پارلیمنٹ کی رکنیت کے اہل نہیں۔