نواز شریف کو دہشت گردی کے خلاف مہم میں کامیابی کا یقین تشدد سے قومی معیشت کو بھاری نقصان، ملک کی ساکھ متاثر

کراچی۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ کوآخری حد تک لے جائیں گے جن لوگوں نے یہ جنگ ہم پر مسلط کی ہے، انہیں شکست ہوگی۔کراچی اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو،ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،دہشت گردی کی وجہ سے ہماری معیشت نے اربوں ڈالرکا نقصان اٹھایا،دہشت گردی کیخلاف جنگ کوآخری حد تک لے کر جائیں گیاور نیٹ ورک ختم کرکے دم لیں گے۔نوازشریف نے کہا کہ شہر میں جاری آپریشن سے بھتا خوری،ٹارگٹ کلنگ، اغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں کمی آئی ہے،آپریشن اس وقت تک جاری رہیگا جب تک عوام خود کو محفوظ تصور نہ کرلیں ،سندھ حکومت ہمارے ساتھ شانہ سے شانہ ملا کر کام کررہی ہے۔