آنند ۔ /4 آکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے چار نکاتی فارمولہ کو مسترد کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ وہ اس تجویز کو نظرانداز بہتر سمجھتے ہیں ۔ جس میں انہوں نے وادی کشمیر سے فوج کی دستبرداری اور سیاچن سے دونوں ممالک کی فوج کی غیرمشروقط دستبرداری کی تجویز پیش کی ہے ۔ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے نواز شریف کے خطاب کے بارے میں سوالوں کا جواب دے رہے تھے ۔ نواز شریف نے یہ تقریر /30 ستمبر کی تھی۔ پاریکر سے ان کی تجاویز پر ردعمل ظاہر کرنے کی خواہش کی گئی تھی ۔
جبکہ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہںی ۔