نواز شریف کا اکٹوبر میں دورہ امریکہ

واشنگٹن ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کا یہ ماننا ہیکہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آئندہ ماہ وائیٹ ہاؤس میں صدر امریکہ بارک اوباما سے ملاقات کی دعوت قبول کرلیا ہے جہاں کئی اہم مدعوں پر بات چیت ہوگی۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے کل یہ بات اس وقت کہی جب انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے مزید اقدامات کرنے چاہئے۔ 22 اکٹوبر کو نواز شریف کو دورہ امریکہ کی دعوت دی گئی ہے۔ مسٹر ارنیسٹ اس موضوع پر بات کررہے تھے۔ گذشتہ ہفتہ امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوسین رائس نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران نواز شریف کو اوباما کی جانب سے مدعو کیا تھا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے اس دعوت کو قبول کیا ہے یا نہیں اس کے بارے میں ہنوز کوئی پتہ نہیں چلا ہے اور اس کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ مسٹر ارنیسٹ نے کہا کہ وہ یہ بات یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ سوسین رائس نے نواز شریف کو دورہ امریکہ کی دعوت دی تھی اور ہمیں ان کے دورہ کا بے چینی سے انتظار ہے کیونکہ ایسے کئی اہم مدعے ہیں جن پر دونوں قائدین کو تفصیلی تبادلہ خیال کرنا ہے۔