اسلام آباد۔24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن لیڈر عمران خان نے آج دوبارہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے 30 دن کیلئے مستعفی ہونا کا مطالبہ کیا تاکہ گزشتہ سال انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کی آزادانہ تحقیقات ہوسکے۔ حکومت نے پہلے ہی یہ مطالبہ یکسر مسترد کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف نواز شریف کا استعفیٰ چاہئے اور ہم اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ حکومت کی جانب سے اس مطالبہ کو مسترد کرنے کی بناء احتجاج گیارہویں دن میں داخل ہوگیا اور اب تک اس معاملے کی یکسوئی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔مذاکرات کا تیسرا دور بھی تعطل ختم کرنے میں ناکام رہا۔ عمران خان نے یہ تجویز پیش کی کہ نواز شریف کو 30دن کیلئے مستعفی ہوجانا چاہئے۔
عمران خان کا شادی کا مشروط اِرادہ
اسلام آباد۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے سیاست داں بننے والے عمران خان جو اس وقت مخالف حکومت احتجاج کی قیادت کررہے ہیں ، کہا کہ ایک مرتبہ’’نئے پاکستان ‘‘ کا خواب پورا ہونے پر وہ شادی کرلیں گے۔ انہوں نے احتجاجیوں سے کل رات کہا کہ وہ ایک نئے پاکستان کی تشکیل چاہتے ہیں اور یہ نہ صرف آپ کیلئے بلکہ میرے لئے بھی ہوگا۔ ایک مرتبہ نیا پاکستان حقیقت بن جائے تو وہ شادی کرلیں گے۔