نواز شریف اپنی تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش

لاہور۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ (نواز گروپ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاناما فیصلے پر تحفظات کے حوالے سے آئینی و قانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے تاہم نواز شریف اپنی تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق درخواست کے اندراج سے لے کرفیصلے تک تمام امور پر شدید تحفظات ہیں۔ تحفظات کے باوجود فیصلے پرعمل درآمد کیا جائے گا جب کہ نواز شریف اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) کے مطابق ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔ عدالتی امورکے دوران ایسی مثالیں قائم ہوئیں جن کی 70 سالہ تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔ فیصلے پر تحفظات کے حوالے سے آئینی وقانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے۔ منصفانہ ٹرائل کے آئینی وقانونی تقاضے بری طرح پامال کئے گئے۔ اس فیصلے پرتاریخ کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہو گا اور نوازشریف عوام اور اللہ کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔