اسلام آباد۔24 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی سزا کی معطلی کے معاملے پر نیب کی درخواست پر نواز شریف اور مریم نواز کو نوٹس جاری کر دیئے۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی سزا کی معطلی کے معاملے پر نیب کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے دورانِ سماعت دلائل دیئے۔ پاکستان سپریم کورٹ نے نیب کی درخواست پر نواز شریف اور مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6نومبر تک ملتوی کر دی۔