نواز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ

اسلام آباد 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف آج نیویارک روانہ ہوگئے جہاں وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے ۔ یہاں وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوشش کرینگے ۔ ریڈیو پاکستان نے یہ اطلاع دی کہ اقوام متحدہ سے چہارشنبہ کو اپنے خطاب میں وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کو پیش کرنے کی کوشش کرینگے ۔ کل نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے حریت قائدین سے ملاقات کی تھی اور انہیں تیقن دیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ میں یہ مسئلہ پیش کرنے کی کوشش کرینگے ۔ رپورٹ کے بموجب وہ کانفرنس میں مختلف بین الاقوامی امور پر پاکستان کے موقف ‘ رول اور اس کی اہمیت کو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کرینگے ۔ نواز شریف اعلی سطح کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی شرکت کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم عالمی برادری پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سرگرم رول ادا کرنے پر بھی زور دینگے ۔ امکان ہے کہ نواز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر امریکہ میں قیام کے دوران مختلف عالمی قائدین سے باہمی ملاقاتیں بھی کرینگے ۔