نواز الدین صدیقی نے اٹالین فلم سائن کی

بالی ووڈ میں سب سے زیادہ مصروف کیریکٹر ایکٹر نواز الدین صدیقی نے ایک اٹالین فلم سائن کی ہے جو مختلف زبانوں میں فلمبند کی جائے گی۔ فلم کا ٹائٹل ہندی میں ’’روم روم میں‘‘ رکھا گیا ہے۔ ایروز انٹرنیشنل اور رائزنگ اسٹار پرائیویٹ لمیٹیڈ کے بینر پر بنے جارہی اس فلم میں نواز الدین کے ساتھ اٹالین ایکٹرز فرانسیکو، اپولونی، انڈریہ، اسکار ڈوزیو اور بانو باربیرینی کے بھی اہم کردار ہے۔ فلم کی تمام تر شوٹنگ روم میں کی جائے گی۔ فلم کو 2019 میں ریلیز کیا جائے گا۔
گاندھی جینتی کے موقع پر کنگنا کی فلم منی کارنیکا کے ٹیزرر کی ریلیز
پروڈیوسرس زی اسٹوڈیوز اور کمل جین کی آزادی کے موضوع پر بنائی گئی کنگنا رناوت اسٹار فلم منی رنیکا دی کوئین آف جھانسی کے ٹیرز کی 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر ریلیز عمل میں لائی گئی۔ یہ فلم برٹش فوج سے رانی لکشمی بائی کی جنگ پر مشتمل ہے۔ اسے رادھا کرشنا جگر لامنڈی نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ یہ فلم 25 جنوری 2019 ء میں ریلیز کی جارہی ہے۔