حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : بانی سالار جنگ میوزیم نواب میر یوسف علی خاں بہادر سابق وزیراعظم مملکت حیدرآباد کی 126 ویں ہفتہ سالگرہ تقاریب کا 14 جون کو جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ میوزیم کے نواب میر تراب علی خاں بھون ویسٹرن بلاک میں افتتاح انجام دیں گے ۔ خانوادہ سالار جنگ نواب احترام علی خاں رکن سالار جنگ میوزیم بورڈ صدارت کریں گے ۔ جناب احمد علی کیوریٹر ( مخطوطات ) کے بموجب ڈاکٹر اے ناگیندر ریڈی کی نظامت میں منعقد شدنی ہفتہ سالگرہ تقاریب کے ضمن میں تعلیمی ، تفریحی اور ثقافتی پروگرامس منعقد ہوں گے ۔ اور سال بھر میں بہترین کارکردگی انجام دینے والے ملازمین میں ایوارڈس کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ پروگرام کے مطابق 13 جون کو قادر علی بیگ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ڈرامہ اسٹیج کیا جائے گا ۔ 14 جون کو افتتاحی پروگرام میں بہترین کارکردگی انجام دینے والے ملازمین کو ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں ایوارڈس دئیے جائیں گے اور ایس ایس سی ، انٹر اور اعلیٰ تعلیم میں سبقت لیجانے والے ملازمین اور اطفال ثقافتی پروگرام پیش کریں گے ۔ 17 جون کو میوزیم کے ملازمین اور اطفال رنگا رنگ کلچرل پروگرام پیش کریں گے ۔ 18 جون کو سالار جنگ میموریل لکچر دن کے تین بجے منعقد ہوگا ۔ 19 جون کو جمعہ کی تعطیل کے باوجود میوزیم جسمانی طور پر معذور بچوں کے لیے نصف یوم کھلا رہے گا ۔ اور 22 جون کو اختتامی تقریب ہوگی ۔۔
چادر گھاٹ کے قریب حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے تعمیراتی کاموں کا منیجنگ ڈائرکٹر ایچ ایم آر مسٹر این وی ایس ریڈی جائزہ لیتے ہوئے ۔۔