مسجد جودی میں مقبرے پر فاتحہ خوانی اور چادر گل کی پیشکشی اور دعائیہ اجتماع
حیدرآباد۔/5 اپریل، ( سیاست نیوز) ملک میں روز بروز بڑھتی فرقہ پرستی اور بالخصوص حیدرآباد ریاست تلنگانہ میں سابق فرمانروا نظام ہفتم میر عثمان علی خان مرحوم کے خلاف بی جے پی کی مخالف مہم کے دوران ان کی ( حضور نظام ) 131 ویں یوم پیدائش تقریب کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حیدرآباد دکن ڈیمو کریٹک الائینس ، وائس آف تلنگانہ کے علاوہ1969 تلنگانہ اور یماکارولا سماکھیا کے زیر اہتمام 6 اپریل کو11:30 بجے دن مسجد جودی کنگ کوٹھی میں حضور نظام میر عثمان علی خان کے مقبرہ پر فاتحہ خوانی ہوگی اور چادر گل پیش کرنے کے بعد دعائیہ اجتماع ہوگا۔ ڈاکٹر کے چرنجیوی اور ڈاکٹر ایل پانڈو رنگاریڈی نے دعائیہ اجتماع میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی خواہش کی۔