نواب شاہ عالم خاں انجینئرنگ کالج میں ٹیک فیسٹ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : نواب شاہ عالم خاں انجینئرنگ کالج کے ڈگری کورسیس کے طلباء اپنی اختراعی و تکنیکی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے 28 فروری کو ٹیک فیسٹ 2018 مقرر ہے ۔ اس فیسٹ میں طلباء از خود ڈیزائن اور تیار کردہ انجینری پراڈکٹس و ماڈل پیش کریں گے ۔ ڈاکٹر سید عبدالستار ، پرنسپل کالج نے دیگر انجینئرنگ کالج کے طلباء ، اساتذہ اور اولیائے طلباء سے اس نمائش میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔