نواب شاہ عالم خاں انجینئرنگ کالج میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : گورنمنٹ آف تلنگانہ کی نیشنل سرویس اسکیم کے تحت اور سماج کے تئیں طلباء میں اپنی ذمہ داری نبھانے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی غرض سے نواب شاہ عالم خاں انجینئرنگ کالج کے احاطے میں 12 ستمبر کو ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد ہوا ۔ جس میں زائد از ایک سو طلباء و اساتذہ نے اپنے خون کا عطیہ دیا ۔ اس کیمپ کے انعقاد میں اویسی ہاسپٹل نے تعاون کیا اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رما لکشمی ، بلڈ انچارج آئی ایم خاں ، عرشیہ حسین اور نصیر الدین نے نگرانی کی ۔ کالج کی طرف سے پروفیسر محمد معید اور پروفیسر سید سلمان شاہ قادری نے ضروری انتظامات کئے ۔ افتتاحی تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر سید عبدالستار ، وائس پرنسپل سید فاروق انور ، پروفیسر رضا احمد خاں ، پرنسپل پالی ٹیکنیک اور جناب نثار احمد ایڈمنسٹریٹیو آفیسر نے شرکت کی ۔۔