نوئیڈا میں پیدل جارہے دو افرادکا گولی مارکرقتل

گوتم بدھ نگر(نوئیڈا)،7دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا سیکٹر-39 علاقے میں بدمعاشوں نے دوافراد کو گولی مارکر قتل کردیااور فرار ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شام سیکٹر 39 علاقے میں فروز آباد کے شکوہ آباد علاقے کے اوراور کے رہنے والے 40سالہ انل کمار اور 35سالہ ہری ناتھ پیدل جارہے تھے ۔ایس ڈی ایف سی بینک کے سامنے موٹرسائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے ان کے سر میں گولی ماردی۔اس واقعہ میں انل کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ہری ناتھ نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔پولیس قاتلوں کی تلاش کررہی ہے ۔