نندیال سے تلگودیشم امیدوار کی تاریخی کامیابی ، چندرا بابو

حیدرآباد /30 اگست ( سیاست نیوز ) صدر قومی تلگودیشم پارٹی چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے حلقہ اسمبلی نندیال کے ضمنی انتخابات میں تلگودیشم پارٹی امیدوار کی کامیابی کو تاریخی کامیابی سے تعبیر کیا اور کہا کہ نندیال کے ضمنی انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی ناکامی سے عوام نے راحت و سکون کی سانس لی ہے ۔ کل یہاں وجئے وارہ میں وزیر مسٹر کے اچن نائیڈو کے ہمراہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ یہاں کے رکن اسمبلی کی موت پر منعقدہ انتخابات میںکسی امیدوار کو نہ ٹہراتے ہوئے مہلوک رکن اسمبلی کے کسی فرد خاندان کو ہی بلا مقابلہ منتخب کرنے کی روایت کو انہوں نے شروع کی تھی ۔ لیکن وائی ایس ار کانگریس پارٹی نے عمداً حلقہ اسمبلی نندیال میں اپنے امدیوار کو مقابلہ کرواکر اپنی بے عزتی کرلی ہے ۔