نمس ہاسپٹل میں طبی آلات کی خریدی اسکام

سابق ڈائرکٹر و دیگر ڈاکٹرس کے خلاف اے سی بی کا ادخال چارج شیٹ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : نمس ہاسپٹل میں جدید طبی آلات کی خریداری کے اسکام نے نیا موڑ اختیار کرلیا ہے ۔ اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے اس مقدمہ پر چارج شیٹ داخل کردی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اے سی بی نے 5 افراد بشمول اس کیس کے اہم ملزم سابق ڈائرکٹر نمس دھرما راج کے خلاف چارج شیٹ خصوصی عدالت میں پیش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ دھرما راج کے علاوہ اس وقت کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مکندریڈی فینانس کنٹرولر سریدھر کے علاوہ سوریہ پرکاش ریڈی اور ویویک کھنا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ۔ ذرائع کے مطابق اے سی بی نے ٹیکنیکل کمیٹی اور بائیو میڈیکل انجینئرس کے علاوہ معیار جانچنے والی کمیٹی و دیگر افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے ہیں ۔ یاد رہے کہ نمس ہاسپٹل کا اسکام حالیہ عرصہ میں منظر عام پر آیا تھا ۔ سال 2011-12 میں نمس ہاسپٹل میں بڑے پیمانے پر جاری دھندلیاں منظر پر آئیں کہ نمس ہاسپٹل میں غیر ضروری طور پر ضرورت سے زیادہ مقدار میں جدید طبی آلات کی خریداری کی گئی اور ان آلات کی خریداری میں معیاری جانچ نہیں کی ۔ اور نہ ہی احتیاط سے کام لیا گیا بلکہ من مانی خریداری کی گئی ۔ اس سارے معاملہ کی اصل وجہ سنٹرل ویجلنس کمیشن کی کسی بھی سفارش کا پاس و لحاظ نہیں رکھا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اے سی بی نے سال 2015 میں نمس کے اس اسکام پر سومونو کیس درج کیا تھا اور اب چارج شیٹ داخل کردی ۔۔