حیدرآباد۔ 10 ستمبر (یواین آئی) شہر حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس ( نمس ) کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس نے احتجاج کرتے ہوئے ڈین آر وی کمار کو فوری برخواست کرنے کامطالبہ کیا ۔ان ڈاکٹرس نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر آر وی کمار پر کئی فوجداری معاملات درج ہیں۔ان کوفوری طورپر ملازمت سے برخواست کیاجائے ۔ان احتجاجیوں نے پلے کارڈس کے ساتھ دھر نا بھی دیا۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ کو نمس کے ڈائرکٹر سے رجوع کیاجائے گا اور پھربھی کمار کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے پر احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی۔احتجاجیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کمار کے خلاف اے سی بی کے کئی الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ایسے شخص کو یہ عہدہ ان کے چار سینئرس کو نظر انداز کرتے ہوئے دیاگیا ہے ۔