نمس میں پی جی ہاسٹل کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 21مئی ( این ایس ایس ) وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے آج نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ہاسٹل کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف وارڈس اور شعبوں کا افتتاح کیا ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنے تمام سرکاری دواخانوں کو مستحکم بنارہی ہے ۔ وزیر صحت نے دعویٰ کیا کہ عوام کو صحت کی بہر خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے مختلف دواخانوں کو عصری آلات اور مریضوں کو موثر سہولتیں مہیا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے علاوہ اضلاع کے دواخانوں کو بھی جدید آلات سے آراستہ کیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں مریضوں کو بہتر ادویات دی جارہی ہے ۔