نمائندہ خصوصی سیاست نیوزی لینڈ میں صدر جمہوریہ کے عشائیہ میں مدعو

آکلینڈ ۔ 28 ۔ اپریل : ( سید مجیب کی رپورٹ ) : حیدرآباد کے کثیر الاشاعت روزنامہ سیاست کے نمائندہ خصوصی برائے نیوزی لینڈ کو حکومت نیوزی لینڈ کی جانب سے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کے تین روزہ دورہ کے موقع پر ترتیب دیئے ہوئے عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ صدر 3 روزہ دورہ پر 30 اپریل کو نیوزی لینڈ پہنچیں گے ۔ انکے ہمراہ مرکزی وزیر سنجیو بلیان و 3 ارکان پارلیمنٹ بھی ہونگے ۔ نیوزی لینڈ میں صدر جمہوریہ کے اعزاز میں عشائیہ ترتیب دیا گیا ہے جس میں نیوزی لینڈ کے ایم پی کمل جیت سنگھ بخشی بھی میزبانوں میں شامل ہیں ۔
پناہ گزینوں سے
کوئی ہمدردی نہیں : ٹرنبل
سڈنی ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے آج علی الاعلان اپنا موقف ظاہر کردیا ہیکہ وہ کشتیوں کے ذریعہ سمندر کا پُرخطر سفر کرکے آسٹریلیا میں پناہ حاصل کرنے والوں کیساتھ کوئی ہمدردی نہیں رکھتا۔ وزیراعظم مالکم ٹرنبل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں اب حقیقی پناہ گزینوں کیلئے بھی کوئی جگہ نہیں کیونکہ ایسا کرنے سے دوسروں کو بھی ترغیب حاصل ہوگی اور ہم نہیں چاہتے کہ لوگ پُرخطر سمندری سفر کے ذریعہ اپنی قیمتی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالیں۔ لہٰذا انسانوں کی اسمگلنگ کا سلسلہ رکنا چاہئے۔