حیدرآباد 31 جنوری ( سیاست نیوز ) نمائش میں لگی آگ کے بعد اب قوانین پر توجہ دینے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے ۔ ریاستی حکومت نے محکمہ فائر سروسیس سے کہا ہے کہ وہ اندرون دو دن نمائش میدان کا مکمل جائزہ لینے اور سیفٹی امور پر غور کرنے کے بعد دوبارہ شروعات کیلئے اپنی جانب سے این او سی جاری کرے ۔ کہا گیا ہے کہ جب تک محکمہ فائر سروسیس سے این او سی حاصل نہیں کیا جاتا اس وقت تک نمائش دوبارہ عوام کیلئے نہیں کھولی جاسکتی ۔ قوانین کے مطابق ہر اسٹال میں آتش فرو آلات کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا جائیگا ۔