نمائش کلب میں آج مزاحیہ مشاعرہ

حیدرآباد۔/8فبروری، ( راست ) نمائش سوسائٹی کی پلاٹینم جوبلی کے سلسلہ میں 9فبروری کو 8بجے شب نمائش کلب میں خصوصی مزاحیہ مشاعرہ مقرر ہے۔ نامور دکنی مزاحیہ شاعر حمایت اللہ بھی عرصہ بعد مشاعرہ میں شریک ہوں گے جن کی صحت ناساز ہے۔ اس مشاعرہ میں مصطفے علی بیگ، غوث خواہ مخواہ، چچا پالموری، سردار اثر، شاہد عدیلی، فرید سحر، وحید پاشاہ قادری، اقبال شانہ، تمیز پرواز، وینو گوپال بھٹنڈ، نریندر رائے، اجیت گپتا اور لکشمی نارائن اگروال حصہ لیں گے۔ جلال الدین اکبر ( ڈائرکٹر اقلیتی بہبود ) مہمان خصوصی ہوں گے اور غیاث الدین بابو خاں و ایس اے شکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی مہمانان اعزازی ہوں گے۔ مشاعرہ کی صدارت محمد علی رفعت ( آئی اے ایس ) کریں گے۔ نشر گاہ نمائش سے برسوں تشہیری مزاحیہ مشاعرہ کے ذریعہ شائقین مزاح میں منفرد مقبولیت قائم رکھنے والے شعراء میں بقید حیات شعرا حمایت اللہ اور مصطفے علی بیگ کو سوسائٹی تہنیت پیش کرے گی۔