حیدرآباد۔/15جنوری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل نے نمائش میں میٹرو ریل ماڈل کا اسٹال لگایا ہے۔ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگ اسٹال کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ گذشتہ چند دنوں میں تہوار تعطیلات کے دوران عوام کی کثیر تعداد نے اسٹال کا مشاہدہ کیا۔ منگل کو سنکرانتی کے موقعہ پر ایک لاکھ سے زاید لوگوں نے اسٹال کا مشاہدہ کیا۔ منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل مسٹر این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ بھگدڑ جیسی صورتحال کو روکنے کیلئے 9رکنی پولیس ٹیم وزیٹرس کو کنٹرول کررہی ہے۔ اسٹال میں ماڈل کوچ کو نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔کوچ کا نظارہ کرنے والے لوگ میٹرو کوچس اور اسٹیشنوں کی خوبیوں، سہولتوں، میٹرو روٹس، کرایوں وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔ بیشتر وزیٹرس، ڈسپلے میں رکھے گئے میٹرو ریل کیاچمنٹ ایریا میاپس میں اپنی اپنی کالونیوں کی نشاندہی کرتے دیکھے گئے۔ اس نقشہ میں ہر میٹرو اسٹیشن کے تحت آنے والی رہائشی کالونیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مسٹر این وی ایس ریڈی نے مصروف ترین اوقات اور تعطیلات کے دوران میٹرو ریل کے اسٹال میں داخلہ کے لئے طویل قطاروں کے پیش نظر عوام سے خواہش کی کہ وہ ممکنہ حد تک غیر مصروف اوقات میں اسٹال کا دورہ کریں۔
تلگو فلم اداکار رام چرن تیجا کے
خلاف شکایت
کرنول۔/15جنوری، ( این ایس ایس ) تلگو فلم اداکار رام چرن تیجا کے خلاف حالیہ فلم میں مخرب اخلاق مناظر کی بنا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سابق کونسلر کونیرو ناگیندر پرساد نے یمگنور پولیس اسٹیشن میں رام چرن تیجا اور دیگر چھ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ ناگیندر پرساد نے کہا کہ رام چرن تیجا کی حالیہ ریلیز کی گئی تلگو فلم ’’ ایووڈو‘‘ میں کئی مخرب اخلاق مناظر ہیں ۔