نمائش میں محکمہ جیل کی اسٹال کو 24 لاکھ 72 ہزار کی آمدنی

حیدرآباد23فبروری ( سیاست نیوز) کُل ہند صنعتی نمائش میں تلنگانہ کے محکمہ جیل کے اسٹال کو24لاکھ 72ہزار آمدنی ہوئی ۔ بتایا جاتا ہیکہ 4جنوری کو قائم کئے گئے جیل کا اسٹال 22فبروری ختم نمائش تک موجود تھا اور ریاست کے مختلف جیل میں تیار کی گئی اشیاء کو اسٹال پر فروخت کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چرلہ پلی سنٹرل جیل کے قیدیوں کی بنائی اشیا سے 11لاکھ 37 ہزار روپئے ‘ ورنگل سنٹرل جیل سے 12لاکھ روپئے ‘ اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف کرکشنل سروسیس سے 5195روپئے ‘ خواتین جیل سے ایک لاکھ 19ہزار ‘ جملہ چار جیلوں کے قیدیوں کی تیار اشیا سے جملہ 24لاکھ 72ہزار روپئے آمدنی ہوئی ہے ۔