حیدرآباد ۔ 23 فبروری (پریس نوٹ) محترمہ تمیر فاطمہ نے زندہ طلسمات کا لکی انعام ایک لاکھ روپئے جیت لیا۔ 22 فبروری کو نمائش میں زندہ طلسمات کے اسٹال پر منعقدہ قرعہ اندازی میں انہیں ان کے کوپن نمبر 17537 پر یہ انعام حاصل ہوا ہے۔ انعام دوم ڈی آر جانسن کوپن نمبر 18728 اور انعام سوم زینت یاسمین کوپن نمبر 21608 کو ملا۔ سکریٹری نمائش سوسائٹی سریندر اور ٹریژر انیل سروپ شرما نے قرعہ اندازی کی جبکہ اس موقع پر اویس الدین فاروقی، سہیل فاروقی، سعد فاروقی اور دیگر موجود تھے۔ 10 ترغیبی انعامات محمد نعیم صدیقی (15347)، محمد ابراہیم (22096)، محمد اطہر (25219)، پی سی مدن (10181)، محمد وحید حسین (25193) ، ایس رزاقی (12040)، ہدیٰ فاطمہ (30922)، محمد عفان (31019)، زاہد النساء بیگم (15206) اور سید خالد شہباز (32902) کو قرعہ اندازی سے دیئے گئے۔ دو ویکلی ڈرا ایک ایک گرام سونے کے سکے سیدہ فوزیہ فاطمہ (29255) اور شیخ محمد (32282) کو اور یومیہ ڈرا ثناء فاطمہ (32148) کو ملا۔ 75 ویں صنعتی نمائش کے اختتامی دن زندہ طلسمات اسٹال پر سینکڑوں افراد قرعہ اندازی کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر جناب منیر سلیس سپروائزر بھی موجود تھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ سوائن فلو کی وجہ سے نمائش میں مختلف اسٹال ہولڈرس کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ زندہ طلسمات اسٹال پر سوائن فلو سے بچاؤ کیلئے زندہ طلسمات مجرب دوا ثابت ہوئی۔