حیدرآباد۔8جون ( سیاست نیوز) دمہ کے مریضوں کیلئے روایتی دیسی دوا کو آج نمائش میدان میں تقسیم کا آغاز ہوگیا ۔ بھتنی ہری ناتھ گوڑ نے کہا کہ وہ اور ان کے ارکان خاندان ہزاروں افراد میں یہ دوا تقسیم کررہے ہیں اور یہ سلسلہ کل رات 10.30 بجے تک جاری رہے گا ۔ دمہ کی دوا خوراک مرل مچھلی کے بچوں کے ساتھ مریضوں کو کھلائی جاتی ہے جس کیلئے تلنگانہ کے علاوہ ملک کی دیگر کئی ریاستوں کے عوام بھی نمائش میدان پہنچے ہیں ۔ محکمہ سمکیات کی طرف سے مچھلی کے بچے فی کس 15روپئے فروخت کئے جارہے ہیں ۔ پولیس کے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں ۔