نلگنڈہ کے دو اسکولوں میں 150 طلبہ سمیت غذا سے متاثر

نلگنڈہ ۔28ستمبر ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے دو سرکاری اسکولوں میں سمیت غذا کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ چندور ٹاؤن اور ایلاپورم موضع کے دو ضلع پریشد اسکولوں میں تقریباً 150طلبہ نے دوپہر کے کھانے کے بعد قئے اور پیٹ میں در کی شکایت کی ۔ تقریباً 25 طلبہ کو چندور اور نلگنڈہ کے سرکاری دواخانوں میں شریک کردیا گیا ہے ۔ ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا ریڈی نے نلگنڈہ کے ریونیو ڈیویژنل آفیسر کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے ۔