نلگنڈہ کلکٹر آفس پر 30 اور 31 مئی کو پاسپورٹ سیوا کیمپ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریجنل پاسپورٹ آفس کی جانب سے 30 اور 31 مئی کو ضلع کلکٹر آفس نلگنڈہ پر پاسپورٹ سیوا کیندر کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر ایل مدن کمار ریڈی کے بموجب دو دن کے لیے 600 آن لائن اپائنٹمنٹس دئیے جائیں گے ۔ ان کا آغاز 27 مئی سے ہوگا ۔ درخواست گذار ویب سائٹ passportindia.gov.in سے اپائنٹمنٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ صرف نارمل اور دوبارہ اجرائی والے درخواست گذار ہی استفادہ کرسکتے ہیں ۔۔