حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ضلع نلگنڈہ مستقر کے دواخانہ میں مختلف جائیدادوں پر ( کنٹراکٹ سسٹم ) بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ یہ بھرتیاں نیشنل ہیلت مشن کے تحت کی جائیں گی ۔ 33 جائیدادیں ہیں جن میں اسٹاف نرس کی جائیدادیں 20 ہیں جن کے لیے قابلیت بی ایس سی ( نرسنگ ) یا جی این ایم میں کامیابی یا ایم ایس سی نرسنگ میں کامیابی کے علاوہ دو سالہ تجربہ اور ٹی ایس نرسنگ کونسل کی رکنیت رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے ۔ میڈیکل آفیسر 1 ، ساکیاٹرسٹ 1 ، آڈیالوجسٹ 1 ، انسٹرکٹر 1 ، کنسلٹنٹ میڈیسن 2 ، فزیوتھراپسٹ 1 ، فزیشین ( ایم ڈی میڈیسن ) 1 ، سینئیر ایم او ( ڈی آر ٹی جی ) 1 ، اسٹاٹیکل اسسٹنٹ ( ڈی آر ٹی جی ) 1 ، ڈینٹل سرجن 1 ، ڈینٹل ہائجنسٹ 1 ، اور ڈینٹل اسسٹنٹ 1 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے یم بی بی ایس ، آڈیالوجی میں ڈگری ، ایم ای ڈی ، میڈیسن میں ایم ڈی ، ڈگری ، بی ڈی ایس انٹر اور دسویں جماعت کامیاب امیدوار اہل ہوں گے ۔ مختلف جائیدادوں کے لیے مختلف قابلیتیں مقرر ہیں اور امیدوار کی عمر 18 ۔ 44 برس کے درمیان ہونی چاہئے ۔ انتخاب اکاڈیمک نمبرات کے مطابق ہوگا ۔ درخواست آف لائن میں نمونہ فارم کی خانہ پری کر کے پرسنل آفیسر کو روانہ کرنا ہوگا ۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 4 جنوری ہے ۔ مزید تفصیلات ویب سائٹ nalgonda.nic.in پر ملاحظہ کرسکتے ہیں اور درخواست سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس ہاسپٹل نلگنڈہ ، ٹی ایس پر روانہ کریں ۔۔