حیدرآباد۔28جولائی ( یواین آئی ) نلسار یونیورسٹی آف لا کا 15واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد اس کے کیمپس میں کل منعقد ہوگا۔ وزیراعلی چندرشیکھرراو مہمان خصوصی ہوں گے اور خطبہ دیں گے ۔ لا یونیورسٹی نے اپنے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی ۔جسٹس رمیش رنگناتھن ‘کارگزارچیف جسٹس حیدرآباد ہائیکورٹ و چانسلر نلسار یونیورسٹی’ نلسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فیضان مصطفی صدارت کریں گے ۔ بہترین مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو 49گولڈمیڈلس دیئے جائیں گے ۔ چانسلر پی ایچ ڈی ایل ایل ایم ‘ایل ایل بی ‘ ایم بی اے ‘ پوسٹ گریجویٹ کے علاوہ ‘پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما پروگراموں میں کامیاب 406طلبہ کو ڈگریاں اور ڈپلوما عطا کریں گے ۔