حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : نلسار یونیورسٹی آف لا سنٹر فار مینجمنٹ اسٹیڈیز نے سال 2015-17 کے دوران ایم بی اے میں داخلہ پروگرام کا اعلان کیا ہے جو کہ N-MET-2015 پر مشتمل ہوگا ۔ رجسٹرار یونیورسٹی کے بموجب پروگرام میں داخلہ کے لیے کیاٹ 2014 ایکس اے ٹی ۔ 2015 ، سی میاٹ 2014 ، جی میاٹ / جی آر ای میں رینک حاصل کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ N-MET-2014 ( نلسار مینجمنٹ اہلیتی ٹسٹ ) 21 فروری کو جب کہ جی ڈی اور PI ، 21 اور 22 فروری کو بالترتیب منعقد ہوں گے ۔ ٹسٹ سنٹرس حیدرآباد ، بنگلور ، نئی دہلی ، ممبئی ، کولکتہ ، گوہاٹی ، بھوبنیشور ، چندی گڑھ اور پٹنہ رہیں گے ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 15 فروری مقرر ہے ۔ کلاسیس کا آغاز یکم جولائی کو ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 040-23498408/409 پر ربط کریں یا ویب سائٹ cms.nalsar.ac.in ملاحظہ کریں ۔۔