واشنگٹن ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) کئی برسوں تک انتھونی ڑینیاک نے کسی شاہی خاندان کے فرد سے کم پرتعیش زندگی نہیں گزاری۔وہ مہنگے زیوات پہنتے، خانگی طیاروں اور سفارتی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں گھومتے اور کاروباری مقاصد کیلئے ایسے بزنس کارڈ استعمال کرتے جن پر ان کا تعارف ’سلطان‘ کے طور پر ہوتالیکن اس خود ساختہ شہزادے کی کہانی بالآخر جمعہ کو اختتام کو پہنچی جب انھیں دھوکے بازی اور جعلسازی کے الزامات ثابت ہونے پر 18 سال قید کی سزا سنائی گئی۔