نئی دہلی۔19اپریل( سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون ڈاکٹر کو عدالت نے اس کے علحدہ شدہ ڈاکٹر شوہر سے عبوری نان و نفقہ سے محروم کردیا ۔ دہلی کی ایک عدالت نے اس تاثر کا اظہار کیا کہ بیوی کی بھی واجبی آمدنی ہے ۔ چنانچہ اچھی خاصی کمائی کی حامل بیوی کو نفقہ ادا کرنے کیلئے شوہر سے نہیں کہا جاسکتا ۔ ایڈیشنل سیشن جج مانو رائے نے نفقہ طلب کرنے والی خاتون ڈاکٹر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہانہ 20,000 روپئے کماتی ہیں ۔ چنانچہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ خود کی کفالت کرنے کے موقف میں نہیں ہے یا پھر آرام دہ گذارہ نہیں کرسکتیں۔ اس خاتون نے کہا کہ اس کی شادی ہندو رسوم کے مطابق ہوئی تھی لیکن سسرال والوں نے جہیز ہراسانی کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔
جس کے نتیجہ میں علحدگی کی نوبت آن پہنچی۔