حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ جے اے سی کنوینر پروفیسر کودنڈا رام نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت مقتول گینگسٹر نعیم الدین عرف نعیم کے ضبط شدہ ڈائریز میں مذکورہ ناموں کا انکشاف کرے ۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ پولیس نے نعیم کے ڈائریز کو ضبط کیا ہے ۔ اور اس میں موجود ناموں کو منظر عام پر لانا چاہئے ۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ سیاسی قائدین اور عہدیداروں کے مجرمین کے ساتھ روابط ہوتے ہیں ۔ نعیم کی سرگرمیوں کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نعیم کے ساتھ روابط رکھنے والوں کے خلاف کیسیس درج کیے جائیں ۔۔