حیدرآباد ۔ 28؍ ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) شہر کے باوقار نظامس نظام کلب کے آج منعقدہ انتخابات میں مسٹر راجیندر کمار بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے جنہیں 1516 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے حریف موہن ریڈی کو صرف 487 ووٹ حاصل ہوئے ۔ کرونا 1127 ووٹ حاصل کرتے ہوئے جوائنٹ سکریٹری منتخب ہوئے ۔ انہوں نے راجیو کمار ماتھر کو شکست دی ۔ جنہیں 871 ووٹ حاصل ہوئے تھے ۔ آدتیہ راؤ دیاکر ریڈی اور وزیر النساء منیجنگ کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے منتخب ہوئے ۔