حیدرآباد 6 مئی (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی و شہری ترقیات تلنگانہ کے ٹی آر نے نظام کالج کی طالبات کو ہاسٹل کی تعمیر کے لئے 5 کروڑ روپئے جاری کرنے پر کالج کے پرنسپل پروفیسر سید رحمن نے وزیر سے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ کے ٹی آر سال گزشتہ کالج ڈے تقریب میں وعدہ کیا تھا۔ اس رقم سے عثمانیہ یونیورسٹی میں نظام کالج یوجی طالبات کے لئے ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا۔ ہاسٹل کی تعمیر کے لئے وزیر کے ٹی آر آئندہ ماہ سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پرنسپل نے مزید بتایا کہ تاحال کالج طالبات کے لئے ہاسٹل کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے اور ہاسٹل کی تعمیر کے بعد طالبات کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 200 طالبات کو داخلے دیئے جائیں گے اور اس ہاسٹل کی تعمیری لاگت جملہ 6.25 کروڑ ہے جس میں سے 5 کروڑ روپئے وزیر کے ٹی آر کی جانب سے اور مزید 1.25 کروڑ عثمانیہ یونیورسٹی رجسٹرار کی جانب سے ادا کئے جائیں گے۔ اس پریس میٹ میں پرنسپل کے علاوہ وائس پرنسپل بالا برہما چاری، اکیڈیمک کوآرڈی نیٹر سریشا، شعبہ تلگو کے پروفیسر ڈاکٹر کے نریندر اور دیگر شریک رہے۔