نظام کالج گراونڈ پر کل آپ اور ہم دیپاولی میلہ

چیف منسٹر تلنگانہ کے علاوہ سرکردہ شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : صدر آپ اور ہم تنظیم مسٹر ششی کانت اگروال ، جنرل سکریٹری مسٹر دھرماچند کوماوت اور مسٹر پرسن بھنڈاری نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ حیدرآباد اور سکندرآباد میں مقیم راجستھان اور ہریانہ کے باشندوں کی جانب سے 9 نومبر کو 5 بجے شام نظام کالج گراونڈ پر بعنوان ’ آپ اور ہم ‘ دیپاولی میلہ منعقد ہوگا ۔ جس میں چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ مہمان خصوصی اور ڈپٹی چیف منسٹرس مسرز محمد محمود علی ، ڈاکٹر ٹی راجیا اور وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی مہمانان اعزازی کے علاوہ صدر بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ مسٹر جی کشن ریڈی ، رکن پارلیمان مسٹر بنڈارو دتاتریہ ، رکن اسمبلی مسٹر راجہ سنگھ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین ، آئی اے ایس اور آئی پی ایس آفیسر شرکت کریں گے اور اس موقع پر کلچرل پروگرام کا بھی نظم رہے گا ۔ جس میں مشہور و معروف سنگرس ، کامیڈینس اور گلوکار حصہ لیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر حیدرآباد و سکندرآباد میں زائد از 10 ہزار راجستھان اور ہریانہ سے تعلق رکھنے والے باشندے موجود ہیں اور بتایا کہ گذشتہ سال منعقدہ دیپاولی میلہ میں زائد از 65 ہزار افراد نے شرکت کی تھی اور اس سال زائد از 80 ، 90 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ داخلہ فیس 30 روپئے رہے گی ۔۔