نظام کالج گراونڈ پر آئندہ ماہ صحت بیداری پر نمائش

ہیلت کیر سنٹرس ، تشخیصی و رہبری کیمپس ، تنظیم میری گولڈ آئی فیاٹ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ہیلت اویرنیس تنظیم میری گولڈ آئی فیاٹ کے زیر اہتمام 5 تا 31 جنوری
.Toam Telangana Obesity Awareness Month منعقد کیا جائے گا اور اس 26 روزہ صحت کی برقراری اور احتیاطی اقدامات سے متعلق شعور بیداری پروگرام کے دوران نظام کالج گراونڈ پر 24 ، 25 اور 26 جنوری 3 روزہ صحت سے متعلق نمائش منعقد کرنے کے علاوہ عوام میں دل کے امراض ، کینسر ، ذیابیطس اور موٹاپا جیسے مہلک اور جان لیوا امراض سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات اور صحت کی برقراری کے لیے مشوروں پر مبنی شعور بیدار کرنے کی غرض سے حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف مقامات پر واقع ہاسپٹلس ، ہیلت کیر سنٹرس اور ویلنیس سنٹرس پر مفت تشخیص و رہبری کیمپس منعقد کئے جائیں گے ۔ یہ بات آج یہاں ایونٹ ڈائرکٹر محترمہ ریاضفر ، پروجیکٹ مینجر محترمہ سارا قریشی اور مینجنگ پارٹنر مسٹر شاہ رخ علی نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ موٹاپا ایک بہت بڑی بیماری ہے اور موٹاپے سے انسان میں زائد از 53 بیماریاں جسم میں جنم لیتی ہیں اس لیے ہمیں سب سے پہلے موپاٹے پر قابو پانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج انسان اپنی مصروف ترین ضروریات زندگی میں اپنی صحت کا خیال رکھے بغیر اپنی مصروفیت میں محو رہتا ہے جس کے نتیجہ میں انسان موٹاپے میں اضافہ کے علاوہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔ جس پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے عوام سے پر زور اپیل کی کہ وہ اپنے لائف اسٹائیل کے موڈیفکیشن کے لیے چکنی اور چربی والی غذاؤں کے استعمال میں احتیاط برتیں اور روزانہ ہلکی ورزش کرنے پر توجہ دیں اور ہماری تنظیم کی جانب سے منعقد کئے جانے والے Obestiy Awarenes پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے صحت کی برقراری کو یقینی بنائیں ۔۔